اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججو ں کی تعیناتی نہ ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے کے تنازع پر ندیم احمد ایڈووکیٹ کی درخواست کی سپریم کورٹ میں سماعت 4 رکنی بینچ کریگا۔
واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس نور الحسن قریشی کی مدت ملازمت آج ختم ہورہی ہے جن کی جگہ جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے باوجود نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا ہے۔