بھارت(جیوڈیسک)بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے ممبئی حملہ کیس کے الزام میں سزائے موت پانے والے پاکستانی شہری اجمل قصاب کی رحم کی درخواست مسترد کر دی جس کے بعد انہیں پھانسی دیدی گئی۔
ذرائع کے مطا بق اجمل قصاب کو پونے جیل میں پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے پھانسی دی گئی۔ قبل ازیں صدر مکھرجی نے اجمل قصاب کی سزا کے خلاف درخواست وزارت داخلہ کی رپورٹ پر مسترد کی تھی ۔ واضح رہے کہ 2 ماہ قبل مہا راشٹر کی عدالت نے بھی اجمل قصاب کی رحم کی اپیل مسترد کردی تھی۔ اجمل قصاب پر 26 نومبر 2008 کو ممبئی میں ہونے والے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا جس پر انہیں آج پھانسی دیدی گئی۔