قومی ٹیم میں جونیئر کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے ، ریحان بٹ

Rehan Butt

Rehan Butt

پاکستان ہاکی ٹیم کے فارورڈ ریحان بٹ نے کہا ہے کہ ان سمیت سینئر کھلاڑیوں کو چیمپئینز ٹرافی سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، قومی ٹیم میں جونیئر کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے۔ لاہور میںزرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ریحان بٹ نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل نائن اے سائیڈ پرتھ سپرسیریز کے انعقاد سے کھلاڑیوں کو چیمپئینز ٹرافی سے قبل پریکٹس کا اچھا موقع میسر ہوگا۔