ڈاکٹرعبدالقدیر خان اور چوہدری خورشید زمان کی قاضی حسین احمد پر حملے کی شدید مذمت
Posted on November 21, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان نے جماعت اسلامی کے سابق سربراہ اور نامور عالم دین قاضی حسین احمد پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ محب وطن اور اسلام پسند قوتیں ایسا کام نہیں کرسکتی بلکہ یہ اسلام اور ملک دشمن قوتوں کا کام ہے جو ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانا چاہتی ہیں اپنے ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا اس وقت عالم اسلام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے اور یک جان ہو کر اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اسرائیلی مظالم کے خلاف اب کھل کر سب کو بولنا ہوگا ورنہ آنے والے وقت میں اسرائیل عالم اسلام کیلیے بہت بڑا خطرہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے ان کے مظالم سے محفوظ ہے ورنہ اسرائیل کسی نہ کسی صورت میں اسلامی ممالک میں دہشت گردی کررہا ہے اگر اب بھی تمام اسلامی ممالک متحد نہ ہوئے تو پھر آنے والے وقت میں سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں بچے گا۔