ڈنگہ :حلقہ پی پی 113 کی عوام کی خدمت خلق کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہزار بار کرینگے ،چوہدری اعجاز احمد رنیاں
Posted on November 21, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان مسلم لیگ ق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 حاجی چوہدری اعجاز احمد رنیاں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حلقہ پی پی 113 کی عوام کی خدمت خلق کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہزار بار کرینگے اپنے ساتھیوں کو اعلیٰ مقام دینگے کہ جنہوں نے بے شمار در پیش مسائلوں کا سامنا کر کے ہماری حمائت میں اکٹھ کیے اُن کی قدر میرے دِل میں ہے۔ عوامی بھلائی کے مشن پر کوششیں جاری ہیں ، میرا سیاست میں خواب تھا وہ انشاء اللہ تعالیٰ اِس الیکشن میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم ، پیرو مرشد اور بھائیوں کی دُعا سے پورا ہونے کو ہے۔ ہمارے کام میں ہمیں کسی کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے کچھ لوگوں کو ہماری سیاسی مہم برداشت نہیں ہو رہی ، چڑھتے سورج کی پوجا کرنے والے یہ کبھی نہ بھولیں کہ وقت کبھی بھی بدل سکتا ہے، مشہور اقوال ہے کہ زندہ پرندے چیونٹیاں کھاتے ہیں لیکن جب وہ زندہ نہیں رہتے تو چیونٹیاں پرندوں کو کھاتی ہیں، وقت کبھی بھی بدل سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ کے گھر سے حج بیت اللہ کی سعادت کے بعد ، خدا بزرگ و بر تر کا یہ احسان ہوا ہے کہ ہم انشاء اللہ حلقہ میں ویر مکائو مہم میں اپنا اہم رول ادا کرینگے اور ہمیشہ نیک ارادے اور نرم دِلی سے کرتے رہیں گے، خدا ہمیشہ دِلوں کے راز جانتا ہے ہم کبھی بھی بے وفا نہ تھے نہ ہیں اور نہ ہونگے ، ہم ہر شخص کیساتھ ہمیشہ مخلص رہے ہیں ہم اُسے جانتے ہیں مگر وہ ہمیں پہچان نہیں سکا۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ہم حلقہ کی عوام سے پر امید ہیں اور وہ بھی پر امید نظر آتے ہیںکہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔