لاہور (جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ میں صدر مملکت آصف علی زرداری کے دو عہدوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔لارجر بنچ نے وسیم سجاد کی کیس کو ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرلی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت صدر کے استثنی کے متعلق پہلے فیصلہ کرے گی ۔فیصلے کے بعد توہین عدالت کیس کی مزید کارروائی کی جائے گی ۔انھوں نے کہا کہ آئندہ کوئی التوا نہیں دیا جائے گا کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی ۔صدر کے وکیل وسیم سجاد نے گزشتہ روزالتوا کی درخواست دائر کی تھی ۔عدالت نے توہین عدالت کیس کی سماعت پانچ دسمبر تک ملتوی کردی ہے ۔