برسبین (جیوڈیسک)آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسراٹیسٹ آج سے ایڈیلیڈ میں شروع ہو رہاہے۔ برسبین میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہواتھا۔ برسبین ٹیسٹ میں بیٹسمینوں کا راج رہا اور دونوں ٹیموں کے بولرز کوئی نمایاں کارکردگی پیش نہ کرسکے۔
آسٹریلوی آل رانڈر شین واٹسن فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرسکے۔ اس لئے میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔کپتان مائیکل کلارک کا کہنا ہے کہ پہلے ٹیسٹ میں عمدہ کارکردگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں زخمی ڈومینی کی جگہ آل رانڈر فاف ڈو پلیسز ڈیبیو کریں گے۔کلین ویلڈ کی جگہ عمران طاہر کو شامل کیاجائے گا۔