پرتھ میں چار ملکی نائن اے سائیڈسپرسیریز آج سے شروع ہو رہی ہے۔ تیزترین اور جدید سپرسیریز ہاکی کا افتتاحی میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان کھیلاجائے گا۔ ٹیمپلٹس ایونٹ میں پاکستان،آسٹریلیا،بھارت اور انگلینڈ شامل میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے افتتاحی میچ پاکستان اور آسٹریلیاکے درمیان کھیلاجائے گا۔دوسرے میچ میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراوجمعہ کوہوگا۔
ایونٹ کافائنل اور پوزیشن میچ اتوارکوکھیلے جائیں گے نائن اے سائیڈہاکی میں ٹیمیں نو،نوپلیئرز پرمبنی ہونگی گول پوسٹ کا سائز ایک میٹر زیادہ ہوتاہے میچ پندرہ پندرہ منٹ کے دوہاف پر مبنی ہوں گے۔ چارملکی نائن اے سائیڈسپرہاکی سیریز کل سے پرتھ آسٹریلیا میں شروع ہورہی ہے۔
ایونٹ میں آسٹریلیا، پاکستان،بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔افتتاحی میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلاجائے گا۔ دوسرا میچ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا۔
روایتی حریف ٹیموں پاکستان اوربھارت کا ٹکراو جمعہ کوہوگا۔ایونٹ کافائنل اورپوزیشن میچ اتوار کو کھیلے جائیں گے۔نائن اے سائیڈہاکی مختصر اور برق رفتارہوتی ہے جس میں ہرٹیم گیارہ کے بجائے نو کھلاڑیوں پر مبنی ہوتی ہے۔ گول پوسٹ ایک میٹر بڑا ہوتاہے اور میچ پندرہ پندرہ منٹ کے دوہاف پر مبنی ہوتے ہیں۔اس طرح صرف نصف گھنٹے میں اس تیزرفتار میچ کا فیصلہ ہوجاتاہے۔