پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اگر صوبے میں کرکٹ نہیں دیکھنا چاہتی تو ہم میچز دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
نئی رنگ آرٹ گیلری میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کی تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ اجمل قصاب کی پھانسی سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا شیڈول متاثر نہیں ہو گا۔ یہ معاملہ حکومتی سطح کا ہے اس سے دونوں بورڈز کا کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بگ بیش میں کھلاڑیوں کو اجازت دینے پر پی سی بی نے کوئی یو ٹرن نہیں لیا۔ بگ بیش ٹورنا منٹ دورہ بھارت اور ڈومیسٹک ٹورنامنٹس کی تاریخوں سے متصادم ہوا ہے۔