انتخابات میں حلقہ پی پی 113 میں پی پی کے پلیٹ فارم سے اور غیور عوام کے تعاون سے بھر پور کامیابی حاصل کرینگے، میاں خالد رفیق

ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 113 کے میاں خالد رفیق آف سیکریالی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ انتخابات میں حلقہ پی پی 113 میں پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اور غیور عوام کے تعاون سے بھر پور کامیابی حاصل کرینگے دوست احباب نے ہماری حمائت میں اعلان کیے ہیں ہم اُن کے مشکور ہیں اُنہوں نے کہا حلقہ پی پی 113 میں پاکستان پیپلز پارٹی کا وسیع ووٹ بنک ہے اِس سلسلہ میں ہمارے ورکروں کارکنوں اور عہدیداران نے بھر پور یقین دہانی کرائی ہے۔

اُنہوں نے کہا کمیشن لینے والے سیاستدان عوام سے معافی مانگیں یہی اُن کے لیے بہتری ہے ، ملکی استحکام و ترقی کے لیے پیپلز پارٹی کے ساتھ سیاسی جماعتیں مل کر کام کریں ، اُنہوں نے یو ٹرن کے سلسلہ میں ڈنگہ میں ن لیگ کے دونوں دھڑوں اِس وقت انتشار پھیلا ہوا ہے اور نہ معلوم افراد کیخلاف مقدمے درج ہیں اور اِن کی یہ حالت ہے کہ اقتدار کے لیے ایک دوسرے کو نیچا دِکھا رہے ہیں وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کیا سوچیں گے۔

اُنہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں ق لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر حکومت بنائیں گے جس سے عوام کو لا تعداد سہولیات فراہم ہو گی انتخابات مقررہ وقت پر ہونگے ، ہار سے خوف شریف برادران کو اپنی شکست نظر آ رہی ہے ۔ میاں خالد رفیق آف سیکریالی نے کہا کہ ایام محرم الحرام کا احترام سب کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے اور اِنشاء اللہ محرم الحرام کے بعد انتخابی تیاریاں مزید تیز کر دیں گے جس کے مثبت نتائج نکلیں گے ۔