پشاور(جیوڈیسک)پشاور پولیس نے جی ٹی روڈ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دو بم ناکارہ بنا دئیے۔نشتر آباد کے علاقہ میں سکندر خان خلیل پل کے نیچے نامعلوم دہشت گردوں روڈ کنارے ڈیوائیڈر میں بم نصب کر رکھا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا۔
بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کرلیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے واٹر چارج کے ذریعے دو دھماکے کرکے بم ناکارہ بنا دیے۔ دھماکے کی آواز پورے شہر میں سنائی گئی بم ڈی فیوز کرنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کے حق میں نعرے بازی کی اور بم ناکارہ بنانے والے پولیس اہلکار کو کندھے پر اٹھا کر پولیس کے حق میں نعرے بازی بھی کی- بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم ایک بم پانچ سو گرام جبکہ دوسرا بم دو کلو گرام کا تھا۔