ناقص حکمت عملی کے باعث ڈی ایٹ کانفرنس بد انتظامی کا شکار ہوئی، چودھری نثار

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (جیوڈیسک)قائد حز ب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ ناقص حکمت عملی کے باعث ڈی ایٹ کانفرنس بد انتظامی کا باعث بنی۔اہلیت نہیں تو کانفرنس کیوں بلائی گئی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کانفرنس محرم کے اہم اور نازک دنوں میں نہیں ہونی چاہئے تھی۔

انھوں نے کہا کہ انیس سالہ نوجوان کو اہم ترین کانفرنس میں شامل کرنا مذاق ہے ،نوجوان نے سرکاری معاملات کا حلف نہیں لیا۔