پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر سحر کامران نے بڑی مقدار میں خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق سحر کامران کو تشویشناک حالت میں پولی کلینک منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے پہلے مرحلے میں ان کا معدہ صاف کیا جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے انتہائی نگہداشت کے شعبے منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ سحر کامران جدہ میں پاکستانی سفارتخانے کے سکول کے شعبہ انگلش کی پرنسپل بھی ہیں اور انہیں حکومت کی طرف سے تمغہ امتیاز بھی دیا گیا ہے۔