کراچی(جیوڈیسک)عاشورہ کی چھٹیوں سے قبل کاروباری ہفتے کے آخری دن کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔
مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس سولہ ہزار تین سو کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے باعث یہ سطح برقرار نہ رہ سکی۔ سیمنٹ سیکٹر میں نمایاں سرگرمی دیکھی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس تیرہ پوائنٹس کی کمی سے سولہ ہزار دو سو سینتیس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر ساڑھے پچیس کروڑ سے زائد شئیرز کا کام ہوا۔