ارسلان افتخار نے شعیب سڈل کمیشن کوتحریری بیان جمع کرا دیا۔ جس میں انہوں نے ملک ریاض کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کی ہے۔ ارسلان افتخار کیس میں ارسلان افتخارنے شعیب سڈل کمیشن میں تحریری بیان جمع کرادیا۔۔بیان میں ملک ریاض کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردیدکی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے کاروبار کیلئے رقوم وصول کی جو بعد میں واپس کردیں۔ارسلان افتخار نے واضح کیاکہ انہوں نے ججز اور عدالت پر اثرانداز ہونے کیلئے کوئی رقم وصول نہیں کی۔ ارسلان افتخار نے کہا کہ واپس کی گئی رقوم کے دستاویزی ثبوت کمیشن کودے دیئے ہیں۔