متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بنو ں چونگی میں جلوس کے قریب بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
الطاف حسین نے بیان میں کہا ہے محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کو بم دھماکوں اور دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے عناصر ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔دہشت گردوں کا مذہب اور مسلک دہشت گردی اور انسانیت کا قتل ہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انھوں نے محرم الحرام کا تقدس پامال کرنے والے تخریب کاروں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا۔