تھائی لینڈ (جیوڈیسک) تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں دس ہزار افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ حکومت مخالف نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین نے تھائی وزیر اعظم ینگ سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس استعمال کی۔ تھائی لینڈ میں احتجاج ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب پارلیمنٹ چند روز بعد وزیر اعظم کی انتظامیہ پررشوت اور کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے عدم اعتماد کی قرار داد پیش کرنے والی ہے۔