امام حسین علیہ السلام نے انسان کو فاسق و فاجر اور ظالم حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا سلیقہ سکھایا ، محمد سمیع خان
Posted on November 24, 2012 By Geo Urdu کراچی
ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے انسان کو فاسق و فاجر اور ظالم حکمرانوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا سلیقہ سکھایا امام عالی مقام کا قیام اور تحریک پر مکتب فکر،مذہب وملت اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے انسانوں کیلئے یکساں رہنمائی فراہم کرتی ہے نواسہ پیغمبر نے اپنے پاکیزہ خون کی حرارت سے معاشرے کی روح کو زندہ کیا ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر/ چیف آفیسر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے کورنگی 100کوارٹر سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوس میں شرکت کے موقع پر کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام میں اتحاد یکجہتی کو فرو غ دیا جائے اس وقت ملک اور قوم کو اتحاد یکجہتی کہ اشد ضرورت ہے انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو فروغ دینے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں انہوں نے منتظمین عزاداروں پر زور دیا کہ جلوس اور مجالس عزاء کے دوران مشکوک اور شر پسند عناصر اور سازشیں کرنے والے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں۔
اگر کوئی مشکوک فرد نظر آئے تو فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے ذمہ دران کو آگاہ کریں جلوس کے منتظمین نے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے امن وامان اور فرقہ وارنہ ہم آہنگی کی عملی جدوجہد کی تعریف کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ایڈمنسٹریٹر کورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان کا امام بارگاہوں، مجالس اور جلوس کی گذر گاہوں پر بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پرشکریہ ادا کیا ۔