شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں بااثر چودھریوں نے محنت کش خاندان کی پانچ کمسن لڑکیوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ شیخوپورہ کے نواحی علاقہ کرتو کے زمیندار چودھریوں ماڑا جٹ اور ظہیر جٹ اور ان کے ساتھیوں نے قصبہ راوی ریان سے محنت کش محمد بوٹا کو دھان کی فصل کی کٹائی کا ٹھیکہ دیا۔
کٹائی مکمل ہونے پر بوٹا نے مزدوری کی رقم کا تقاضا کیا تو بااثر چودھری نے سات مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اپنے ڈیرہ پر رہائش پذیر بوٹا اور اس کی بیوی کو رسیوں سے جکڑ دیا اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی ثمینہ ، پندرہ سالہ بھتیجی فرح ،اٹھارہ سالہ صائمہ اور تیرہ اور چودہ سالہ بھانجیوں ارم اور صفیہ کو کئی گھنٹے تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نارنگ منڈی پولیس نے آٹھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ عدالت نے لڑکیوں کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کی ہے۔