کوئٹہ : مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

Quetta Security

Quetta Security

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کو حتمی شکل دیدی گئی، کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں موبائل فون بند اور موٹر سائیکل سواری چلانے پر پاپندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران امن وامان قائم کرنے اور کسی بھی ناخشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے شہر میں پانچ ہزار پانچ سو پولیس اہلکار، دوہزار ایف سی جوانوں کے علاوہ بلوچستان کانسٹیبلری اور اے ٹی ایف کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں رضا کار اسکاٹس بھی عاشورہ کے جلوس کی حفاظت پر مامور ہونگے۔

عاشورہ کے مرکزی جلوس کی تمام گذرگاہوں پر شاپنگ سینٹروں، دکانوں کو سیل کر دیا ہے جبکہ شہر میں 80 کے قریب کلوز سرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سیکیورٹی کے انتظامات کو منظم انداز میں مانیٹر کرنے کے لئے سی سی پی او کوئٹہ اور کمشنر دفاتر میں دو کنڑول رومز بھی قائم کئے گئے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے سیکیورٹی انتظامات سے شہری مطمین دکھائی دیتے ہیں۔ شہر میں رات بارہ تک موٹرسائیکل سواری پرپاپندی ہو گی۔ اس کے علاوہ موبائل فون اور پی ٹی سی ایل وائرلیس کی سروسز بھی بند رہے گی۔