امریکا (جیوڈیسک) دنیا کے تیز ترین انسان، جمیکا کے یوسین بولٹ اور امریکا کی ایلی سن فی لیکس نے دنیا کے بہترین مرد اور خاتون اتھلیٹ کا ایوارڈ جیت لیا ۔ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہمتام بارسلونا میں ہونے والے سالانہ ایوارڈ کی تقریب میں ہنڈرڈ میٹر کے ورلڈ اور اولمپک چیمپئین جمیکا کے یوسین بولڈ کو دنیا کے بہترین مرد ایتھلیٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
امریکا کی ایلی سن فی لیکس نے رواں برس لندن میں ہونے والے اولمپک گیمز میں چار ضرب سو میٹر ریس میں امریکا کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا اور چالیس اعشاریہ آٹھ دو سیکند میں وکٹری لائن عبور کر کے ستائیس سالہ پرانا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ لندن اولمپکس کے آٹھ سو میٹر مقابلوں میں نیا ورلڈ اور اولمپک ریکارڈ قائم کرنے والے کینیا کے ڈیوڈ رڈیشا نے سال کی سب سے بہترین پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا۔