برطانیہ : طوفانی بارشوں سے 2 صوبوں میں سیلاب ، ایک شخص ہلاک

UK Flood

UK Flood

برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کے صوبوں نارتھمپٹن اور ڈورسٹ میں طوفانی ہواں اور شدید بارش کے باعث سیلاب نے نظام زندگی معطل کر دیا جبکہ ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ نارتھمپٹن کے شہر باتھ میں بارش کے باعث مٹی کے تودے گرے، تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں مل سکی۔

ملک کے جنوب مغربی حصے اور ویلز میں ایک سو اڑتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا نے بجلی کا نظام بھی تباہ کر دیا اور ہزاروں افراد کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ اس برس برطانیہ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے سے ایک ارب پانڈ سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔