طالبان کیلئے معافی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے: ہومین رائٹس واچ

Human Rights Watch

Human Rights Watch

ہومین رائٹس واچ(جیوڈیسک)ہومین رائٹس واچ نے طالبان کیلئے معافی کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔تنظیم نے طالبان کے مبینہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے طالبان کے نمائندوں کو افغان امن عمل میں شرکت کیلئے رہائی دینے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔چند دن قبل افغان امن جرگے نے افغانستان میں افہام تفہیم کے عمل میں شرکت کرنے والے طالبان کیلئے عام معافی اور ان کے نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست سے نکالنے کا اعلان کیا۔

امریکا بھی طالبان سے امن عمل میں پیش رفت کیلئے اہم کمانڈروں کی رہائی کا عندیہ دے چکا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ہومن رائٹس واچ نے ان اعلانات کی سختی سے مذمت کی ہے۔ طالبان کے جنگی جرائم قابل معافی نہیں بلکہ ان جرائم میں ملوث تمام افراد سے تحقیقات ہونی چاہیے۔تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ کہ سنگین جرائم کی استثنا دے کر امن معاہدہ کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔ افغان امن کونسل عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتی اگر ایسا کیا گیا تو عالمی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔