برطانیہ (جیوڈیسک) برطانوی وزیرِ خارجہ ولیم ہیگ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کیلئے امریکا مثر کردار ادا کرے۔اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے حتمی کوشش کا وقت آ گیا ہے۔ برطانوی نشر یاتی ادارے سے گفتگو میں ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ امریکا اوراسرائیل کے درمیان انتہائی گہرے تعلقات ہیں تاہم اب فلسطین کے معاملے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے،امریکا اب اس مسئلے پر دنیا کی رہنمائی کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں یورپی یونین اور عرب ممالک کابھی اہم کردار ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے دو ریاستی فارمولاآخری قابل عمل حل نظر آتا ہے۔غزہ کی ناکہ بندی ختم ہونے سے عوام کے مسائل میں کمی واقع ہو گی ۔دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس آج اقوام متحدہ کیخصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔