سی این جی ایسوسی ایشن اور اوگرا کے مذاکرات ناکام

CNG

CNG

سی این جی ایسو سی ایشن اور اوگرا کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ابھی تک کوئی مشترکہ اور قابل قبول قیمت سامنے نہیں آسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ابھی تک کسی فارمولے پر اتفاق نہیں ہو سکا ہے۔ سی این جی ایسو سی ایشن کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ مارجن یا منافع ختم ہونے پر اب اسٹیشنز اپنا بل ادا کرنے کے قابل نہیں رہے۔

اوگرا کے نائب چئرمین صابر حسین نے کہا ہیکہ اوگرا اس وقت فارمولے کے مختلف نکات پرغور کر رہا ہے اور پریشر کی کمی کا مسئلے کے حل کے لئے اوگرا نے دونوں سوئی کمپنیوں کو لکھا ہے۔اس سلسلے میں کل کراچی میں سماعت ہو گی۔