شہداد کوٹ (جیوڈیسک) محافظ ہی چور نکلے۔ قمبر شہداد کوٹ میں پولیس اہلکاروں نے لاکھوں روپے کا اسلحہ بیچ کھایا۔دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ غائب ہونے والے اسلحہ میں ایک لاکھ سے زائد کلاشنکوف کی گولیاں اور 18 ہزار جی تھری گولیاں ، بلٹ پروف جیکٹس ، راکٹ لانچر اور دوسری اشیا شامل ہیں ۔
مال خانہ سے اسلحہ غائب ہونے کے انکشاف پر دو اہلکاروں ہدایت اللہ،علی رضا کو گرفتا ر کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، متعدد اہلکاروں کو شوکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی شہداد کوٹ ڈاکٹر فرخ کا کہنا ہے کہ غائب ہونے والی گولیوں کو پولیس مقابلوں میں استعمال کرنے کا ظاہر کرکے غائب کیا گیا ۔پولیس اس معاملے کی مزید تفتیش کررہی ہے، جن اہلکاروں کی ڈیوٹی کے دوران اسلحہ غائب ہوا انہوں نے اپنا تبادلہ کرالیا ہے ۔