العصر اسلامک سنٹر ویانا نے رحمان ملک کا محرم الحرام میں اچھے انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا

Rehman Malik

Rehman Malik

ویانا (محمد اکرم باجوہ) العصر اسلامک سنٹر کے جنرل سیکرٹری سید غالب حسین نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کھا کہ ھم وفاقی وزیر داخلہ رحمان مک کو محرم الحرام خصوصاً یوم عاشور کے دن سیکیورٹی کے شاندار اور ٹھوس حکمت عملی اختیار کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کھا کہ ھم رحمان ملک اور سیکیورٹی فورسز کے شکر گزار ہین۔ وفاقی وزیر نے دو دن ٹیلی فون اور موٹر سائیکل پر پابندی لگا کر سینکڑوں لوگوں کی جان کی حفاظت کی۔ یہ عشرہ محرم سیکیورٹی فورسز کیلئے امتحان تھا اور بھت ہی زیاداہ خطرات تھے چاروں صوبوں نے سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے۔

عشرہ محرم کے دوران کچھ شھادتیں بھی ہوئیں جن کا ھمیں بھت افسوس ہے اور پسماندگی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ھم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو دھشت گرد پکڑا جاتا ہے تو اُس کا جلد چالان کر کے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ کیس عدالت میں بھیجا جائے اور ھم عدلیہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ دھشت گردوں کے کیسوں کے ھنگامی طور پر نمٹایا جائے اور ان درندوں کو سر عام پھانسی کی سزا دی جائے تا کہ دوسرے دھشت گرد عبرت حاصل کر سکیں۔

اگر عدالتوں نے ان کی اس طرح ضمانتیں لینی ہیں تو پھر دھشت گرد رہا ہو کر پولیس والوں کو چن چن کہ مار ڈالتے ہیں۔ چیف جسٹس صاحب زرا سوچیے اس ملک کو اب امن کی ضرورت ہے اور ھم امن اور سکون سے رھنا چاھتے ہیں۔