جرمنی (جیوڈیسک) جرمنی کی کابینہ نے آئندہ سال 2013 میں افغانستان سے فوج میں تقریبا ایک تہائی کمی کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے۔ برلن: جرمنی کی کابینہ نے ایک منصوبے پر اتفاق کیا ہے جس کے تحت آئندہ سال کے اختتام تک افغانستان میں جرمن فوجیوں کی تعداد 4900 سے کم ہوکر 3300 تک ہو جائے گی۔
یہ کمی 2014 کے اختتام تک جرمنی کے تمام لڑاکا فوجی واپس بلانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس منصوبے کی اب بھی پارلیمان سے منظوری کی ضرورت ہے تاہم اس میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔