پنجاب(جیوڈیسک)جی پی او بم دھماکے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی بریت کے خلاف پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے جی پی او بم دھماکے کے مرکزی ملزم شہزاد کو بری کر دیا اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ٹھوس شواہد پیش کیے مگر اس کے باوجود ملزم کو بری کر دیا گیا ۔ماتحت عدالت کا فیصلے میں قوانین کو نظر انداز کیا گیا لہذا ہائی کورٹ ملزم شہزاد کی بریت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
پولیس کی جانب سے شہزاد نامی شخص کو جی پی او بم دھماکے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تاہم وہ انسداد دہشت گردی عدالت میں اپنا کیس ثابت نہ کر سکی جسکی بنا پر ملزم کو بری کر دیا گیا تھا۔