پی سی بی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کو اطلاعات تھیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کچھ کھلاڑی ممنوعہ اور قوت بخش ادویات کا استعمال کرتے ہیں۔
جس کے پیش نظر پی سی بی نے ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کا رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا۔ اگر کسی کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تو اس کے خلاف آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔