والٹ ڈزنی کے کارٹون مکی ماؤس کو تخلیق ہوئے چوراسی برس گزر چکے ہیں۔ مکی ماؤس پر بننے والا پہلا پوسٹر ایک کروڑڈالر میں فروخت ہوگیا۔ شرارتیں کرتا مکی ماؤس انیس سو اٹھائیس میں پہلی بار اسکرین پر نظرآیا۔ مکی ماؤس اس وقت سے آج تک بچوں میں ہے بیحد مقبول۔ بچوں اور بڑوں کو اس کی بے ساختہ حرکتیں ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیتی ہیں۔
مکی ماؤس کاسب سے پہلا پوسٹر نیلامی کے لیئے منظر عام پر آیا تو ایک کروڑ ڈالر میں فروخت ہوگیا۔مکی ماؤس کا یہ پوسٹر ڈزنی لینڈ کے نایاب پوسٹرز میں شامل ہے، جسے دیکھنے کے لئے سب ہی ہوئے تھے بیچین۔