افریقا(جیوڈیسک)ری پبلک آف کانگو میں مسافر طیارہ آبادی پر جا گرا، 30 افراد ہلاک ہو گئے۔مسافر بردار طیارہ عملے کے چار افراد کے ساتھ اپنی منزل کی جانب گامزن تھا۔ موسم کی خرابی کے باعث توازن برقرار نہ رکھ سکا اور آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا۔
حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار چاروں افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ طیارے کے زد میں آنے والے 26 دیہاتی بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔