کویت (جیوڈیسک)کویت میں رواں برس دوسری بار پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کے با وجود آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ووٹنگ کے آغاز پر پولنگ سٹیشوں میں رش نہیں تھا۔ کویتی اپوزیشن نے لوگوں سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ نئے انتخابی قوانین کے تحت حکومت کے حامی ارکان ہی منتخب ہوں گے۔ کویت میں ارکان پارلیمان اور وزیر اعظم کی منتخب کابینہ کے درمیان اقتدار کی رسہ کشی کے سبب سیاسی عدم استحکام ہے۔
کویت میں وزیر اعظم کو امیر کویت الصباح کی جانب سے منتخب کیا جاتا ہے۔ رواں برس اکتوبر میں امیر کویت نے انتخابی قوانین تبدیل کیے جن کا گھرانہ گزشتہ 250 برس سے کویت پر راج کر رہا ہے اور بیشتر وزارتوں کے قلمدان بھی شاہی خاندان کے ارکان کے پاس ہیں۔