کراچی (جیوڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم مردہ گھوڑا ہے جسے دوبارہ کھڑا کیا جا رہا ہے ۔ سندھ کسی صورت کالا باغ ڈیم کو برداشت نہیں کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا کالا باغ ڈیم کے متعلق فیصلہ افسوسناک ہے ۔ کراچی میں جرائم پر قابو پانے کے لیے جدید سسٹم لارہے ہیں۔بلدیاتی بل پر اعتراض کرنے والے اسمبلی میں آکر بات کریں۔دوہرے نظام پر پہلے کسی نے اعتراض نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ جو اختیارات کراچی کے میئر کے ہوں گے وہی اختیارات دیگر میئرز کو بھی دیئے جائیں گے۔