پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے یکا توت میں دھماکا دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ یکا توت میں رنگ روڈ کے قریب ایک خالی پلاٹ میں دھماکا ہوا جس سے دو افراد ہلاک اور ایک موٹر سائیکل تباہ ہو گیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کرعلاقے کا محاصرہ کر لیا۔
ڈی ایس پی سٹی حاجی امتیاز کے مطابق دونوں افراد دہشت گرد تھے اور موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد نصب کر رہے تھے کہ اس دوران فنی خرابی کے باعث دھماکہ ہو گیا جس سے دونوں مبینہ دہشت گرد موقع پر ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع سے ضروری شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔