لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں سی آئی ایپولیس نیدہشت گردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے مینار پاکستان سے کالعدم تنظیم کے تین کارکن گرفتار کر لئے۔ سی آئی ایپولیس نیمینارپاکستا ن کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مارا اور کالعدم تنظیم کے تین کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں سے ہینڈ گرنیڈ، بم بنانے والا سامان، ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔
تفتیش کے بعد ملزموں نے اعتراف کیا کہ انھوں نے محرم الحرام میں دھماکے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ قبائلی علاقوں سے آئے تینوں ملزموں کی عمریں 15 سے25 سال کے درمیان ہیں۔ انویسٹی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ ملزموں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، جلد ہی مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔