مصر میں آئین کی منظوری کیلئے 15 دسمبر کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان

M Morsi

M Morsi

مصر (جیوڈیسک) مصر میں صدارتی اختیارات اضافے کیخلاف احتجاج جاری ہے۔صدر مرسی نئے آئینی مسودے پر پندرہ دسمبر کو ریفرنڈم کرانے کا اعلان کر دیا۔ اسمبلی سے آئینی مسودے کی منظوری کے بعد صدر مرسی نے پندرہ دسمبر کو آئین پر پر ریفرنڈم کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ریفرنڈم میں منظوری کی صورت میں صدر مرسی کے تمام آئینی احکامات اور اختیارات میں توسیع کا کا حکم نامہ ختم ہو جائے گا۔

صدر مرسی نے کہا ہے کہ آئین کی ریفرنڈم کے ذریعے منظور ی کے بعد وہ وسیع اختیارات سے دستبردار ہو جائیں گے۔گزشتہ ہفتے اختیارات میں توسیع کے فیصلے کے بعد صدر اور سپریم کورٹ میں رسہ کشی جاری ہیکیونکہ صدارتی اختیارات میں توسیع کے بعد عدالتوں کے پاس دستور ساز اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اختیار نہیں رہا۔صدر مرسی کے نئے اختیارات سے مخالفین کو خدشہ ہے کہ وہ بھی ایک آمر بن جائیں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے تحریر چوک میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔جن کا مطالبہ ہے کہ صدر فور طور پر اختیارات سے دستبردار ہوں ۔ قاہرہ سمیت ملک بھر میں مظاہرین صدر مرسی کی مخالفت میں مظاہرے کر رہے ہیں۔