ویزے میں تاخیر کے سبب پاکستانی کبڈی ٹیم تیسرے کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ نہ ہوسکی۔ شیڈول کے مطابق قومی کبڈی ٹیم کو ہفتے کو بھارت روانہ ہونا تھا مگر بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزے نہ ملنے کے سبب ٹیم کی روانگی اتوار کو متوقع ہے۔ بھارتی ہائی کمیشن کے ترجمان نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو ہفتے کو ویزے دینے کی یقین دہائی کرائی ہے۔ تیسرے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ تین دسمبر کو کھیلے گا۔