ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ ، محمد آصف فائنل میں پہنچ گئے

World Snooker Championship

World Snooker Championship

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ (جیوڈیسک) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کی فتوحات کا سفر جاری ہے اور وہ مالٹا کے ایلکس بورگ کو ایک کے مقابلے میں سات فریمز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں جاری ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف کی شاندار فارم برقرار ہے اور وہ دنیا بھر کے ٹاپ پلیئرز کو شکست دیتے ہوئے چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

محمد آصف ایونٹ کے سیمی فائنل میں مالٹا کے الیکس بورگ کے مد مقابل آئے تو شائقین کو سخت مقابلے کی توقع تھی لیکن پاکستانی اسٹار کے سامنے مالٹا کے کھلاڑی مکمل بے بس نظر آئے۔ محمد آصف نے اپنے جارحانہ کھیل سے حریف کھلاڑی کو دبا میں رکھا اور بیسٹ آف تھرٹین فریمز پر مبنی مقابلے میں سات ایک سے کامیابی حاصل کر کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں یہ پاکستانی اسنوکر اسٹار کی مسلسل نویں کامیابی ہے۔ وہ پاکستان کے دوسرے اسنوکر پلیئر ہیں جنہوں نے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ ان سے پہلے محمد یوسف کو انیس سو ترانوے میں فائنل کھیلنے اور عالمی چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔