عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

Gold

Gold

عالمی مارکیٹ (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تین سو روپے کمی ہوگئی۔ سونے کی قیمت کمی کے بعد تریسٹھ ہزار سے گر کر باسٹھ ہزار نو سو روپے تولہ پر آگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی جو دو سو ستاون روپے کم ہو کر تریپن ہزار نو سو چودہ روپے کی سطح پر آگئی۔ سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت پندرہ ڈالر کم ہو کر سترہ سو پندرہ ڈالر فی اونس ہو گئی۔