انتخابات ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے ، امیر پٹی
Posted on December 2, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امن و امان کو وجہ بناکر انتخابات ملتوی کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ۔روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی و وائس چیئرمین اسلم خان نے مرکزی صدر ایم سلیمان راجپوت اور نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری جنرل محمد انور ایڈوکیٹ ‘ ڈپٹی سیکریٹری جمیل اقبال سید اور سیکریٹری فائنانس اقبال ٹائیگر و ممبران منیجنگ کمیٹی بیگم غزالہ یاسمین و محمد ایوب ایڈوکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنے تمام تر دعووں اووعدوں کے باجود انتخابات وقت مقررہ پر کرانے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی کیونکہ حکومتی سطح پر انتخابات کے انعقاد کیلئے عملی اقدامات کا فقدان دکھائی دے رہا ہے نہ تو اب تک نگراں حکومت کی تشکیل کیلئے اپوزیشن اور سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا آغاز کیا گیا ہے اور نہ ہی ملک بھر میں قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات دکھائی دے رہے ہیں۔
سندھ میں دہرے بلدیاتی نظام کیخلاف بڑھتا ہوا رد عمل اس وقت اور ان حالات میں متنازعہ بلدیاتی نظام کے رائج کرنے کے اصل مفہوم و مقصد کااشارہ دے رہا ہے اور اب عوام کو سمجھ آنے لگا ہے کہ قمر زمان کائرہ درست کہتے ہیں کہ انتخابات امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے ہی ملتوی ہوسکتے ہیں اور لگتا ایسا ہے کہ یہی کوشش جاری و ساری ہے ۔