ڈنگہ : ایم پی اے کا بیان گمراہ کن ہے ، میاں طارق محمود آف ڈھلیان
Posted on December 2, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ)سابق ممبر ضلع کونسل گجرات ایم ڈ ی میاں اکرم فلنگ اسٹیشن شیل ڈنگہ ممتاز زمیندار میاں طارق محمود آف ڈھلیان نے اخبارات میں جاری ایک بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتھے ہوئے کہا کہ ایم پی اے کا بیان گمراہ کن ہے جب گرین بیلٹ کی منصوبہ بندی کی گئی تو ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے اور اپنے بھائی کے پیٹرول پمپ کے سامنے کٹ بنا کر ہمارے پیٹرول پمپ کے سامنے موجود یو ٹرن بددیانتی سے بند کرا دیئے۔
اس امتیازی سلوک کے خلاف میںنے وزیراعلیٰ کو درخواست دی ہے کہ ہم بھی ٹیکس گزار ہیں اور تمام متعلقہ ٹیکسز ادا کرتے ہیں یا تو ہمارا کٹ کھولا جائے یا ایم پی اے اور اسکے بھائی کے پمپ کے سامنے کاکٹ بھی بند کیا جائے۔
جبکہ دوسری طرف میں نے سول جج گجرات کی عدالت میں درخواست دے رکھی ہے کہ اہل ڈنگہ کو پریشانی سے بچانے کے لئے گرین بیلٹ میں کم از کم چھ کٹ ضرور بنائے جائیں یہ درخواست اب بھی زیر سماعت ہے انہوں نے کہا کہ ایم پی اے کے تمام بیانات گمراہ کن ہیں اور ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں عوام کو گمراہ کر کے وہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔