جلال آباد (جیوڈیسک) افغانستان کے شہر جلال آباد میں امریکی فوجی اڈے پر طالبان کے حملے میں چھ افغان فوجیوں سمیت بارہ افراد مارے گئے۔پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ سے گونجتا رہا۔ افغان پولیس کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی جلال آباد ائیرپورٹ کے بیرونی دروازے سے ٹکرا دی۔دوسرے حملہ آوروں نے سیکیورٹی گارڈز پر حملہ کیا اور گرنیڈ اور مارٹر گولے برساتے فوجی اڈے میں گھس گئے۔
حملہ آوروں پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فائرنگ بھی کی گئی ۔افغان انٹیلی جنس کے مطابق سات خودکش حملہ آوروں نے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا ۔نیٹو نے جلال آباد بیس پر حملے کی تصدیق کی ہے لیکن حملہ آوروں کے فوجی اڈے میں داخلے کی اطلاعات کو مسترد کر دیا ہے۔