مراد علی شاہ ، صادق میمن ، خواجہ اظہار الحسن نے بطور وزیر حلف اٹھا لیا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مراد علی شاہ ، صادق میمن ، اور خواجہ اظہار الحسن نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے دوبارہ حلف اٹھا لیا۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے حلف لیا ادھر ، رضا ہارون کو وزیر اعلی کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ حیدر عباس رضوی اور محمد علی شاہ وزیر اعلی کے معاون خصوصی مقرر کیے گئے ہیں۔ صادق میمن ، مراد علی شاہ ، رضا ہارون کے پاس ان کے پرانے قلم دان رہیں گے۔

صادق میمن سندھ ٹیکنیکل اینڈ وکیشنل ٹریننگ کے وزیرہوں گے۔مراد علی شاہ بدستور وزیر خزانہ ، رضاہارون مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وزیر ہوں گے ۔ دہری شہریت نہ ہونے کے حلف نامے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 نومبر تھی ۔ حلف نامے جمع نہ کرانے والوں کی اہلیت کا فیصلہ کل الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ہو گا۔