این جی اوز پر پابندی لگانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

NGO

NGO

ملک بھر کی تمام این جی اوزپر پابندی لگانے کیلیے سپریم کورٹ لاوہو رجسٹری میں رٹ دائر کردی گئی۔ بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ این جی او کا فنڈز سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود ہے اور نہ ہی ان کا فنڈز کا آڈٹ کرنے کا طریقہ کار بنایا گیا۔

اس کے علاوہ متعدد این جی اوز رجسٹرڈ ہی نہیں لہذا عدالت سے استدعاہے کہ این جی اوز کا کراچی اور بلوچستان میں بھی کردار سپریم کورٹ کے حکم واضح ہے لہذا ان پر پابندی لگاکران کے فنڈزکا آڈٹ کرانے کاحکم دیاجائے۔ اور جورجسٹرڈ نہیں ہیں ان پر مستقل پابندی لگاکر کارروائی حکم دیاجائے ۔