ڈیوڈ بیکھم کی ٹیم ایل اے گلیکسی نے میجر ساکر لیگ جیت لی

Major Socer League

Major Socer League

ایل اے گلیکسی کے سٹار سٹرائیکر ڈیوڈ بیکھم نے جو کہا وہ کر کے دکھایا ٹیم کو ایک بار پھر میجر سوکر لیگ کپ کا ٹائٹل دلانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ میجر سوکر لیگ کپ ایونٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن لاس اینجلس گلیکسی نے ہوسٹن ڈائنیمو کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی ۔دلچسپ مقابلے میں ہوسٹن ٹیم کی جانب سے کالین کیر نے گول کر کے ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی ۔ایل اے گلیکسی کے ڈیفنڈر اومر گونزالز نے گول سکور کر کے حساب برابر کیا۔

ڈیوڈ بیکھم نے پنلٹی ملنے پر فری کک لگا کر شاندار گول سکور کیاجس کے بعد کین نے تیسرا گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔شاندار فتح کے بعد سٹار سٹرائیکر ڈیوڈ بیکھم نے ننھے شائقین کے ساتھ مل کر تصاویر بنوائیں جس کے بعد بیکھم سمیت تمام کھلاڑیوں نے ٹرافی حاصل کرنے پر جشن منایا۔