ٹوائیلائٹ ساگابریکنگ ڈان نے ہالی ووڈ اور کینیڈین باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ٹوائیلائٹ ساگانے ریلیز کے پہلے دوہفتوں میں سترہ کروڑچالیس لاکھ ڈالرکما ئے ہیں۔ فلم کے سیکوئل میں بھی کرسٹین اسٹیوارٹ اور رابرٹ پیٹنسن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
حقیقی زندگی میں کرسٹین اور پیٹنسن کی دوستی کے خاتمے اور پھر بحالی نے فلم کومزید مقبولیت بخشی ہے۔ تصوراتی کہانی پر بنی اس فلم کا پہلا حصہ گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا۔ ایڈونچر سے بھرپور یہ ڈراما فلم نوجوانوں میں بے حد پسند کی جا رہی ہے۔