اسرائیل نے مشرقی یروشلم میں 16 سو نئے گھر تعمیر کرنے کا منصوبہ دوبارہ شروع کر دیا۔ ہٹ دھرمی پر اتحادی ناراض ہو گئے، برطانیہ اور فرانس نیاحتجاج کیا ہے۔ اسرائیلی وزارت داخلہ کیبیان میں کہا گیا ہے کہ یروشلم کی ضلعی کمیٹی دو ہزار دس کیمنصوبے پر غور کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کے بعد آبادکاروں کے لئے منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ ملنے کے بعد اسرائیل کی جانب سے تعمیراتی منصوبے کا اعلان کیا گیا جس پر برطانیہ، فرانس، سوئیڈن، اسپین اور ڈنمارک کی حکومتوں نے اپنے اپنے ملکوں میں تعینات اسرائیلی سفیروں کو طلب کر کے احتجاج کیا۔