فلپائن (جیوڈیسک) منیلا فلپائن میں سمندری طوفان نے ہلچل مچادی ، کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں، ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا،سمندری طوفان بوپھا کے ٹکرانے کے بعد جنوبی ساحلی علاقوں میں شدید بارشیں شرع ہوگئی ہیں۔
جبکہ تیز ہواوں کے سبب کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں اور کئی درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ چالیس ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔طوفان کے باعث فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔