کینو کی برآمد شروع ،2لاکھ ٹن کینو ایکسپورٹ ہونگے

Pakistani Orange

Pakistani Orange

یکم دسمبر سے پاکستانی کینو کی برآمد شروع ہو گئی۔ رواں سال دو لاکھ ٹن کینو ایکسپورٹ کئے جائیں گے۔

تین روز کے دوران پونے دو لاکھ ڈالر مالیت کا تین سو نوے ٹن کینو دبئی اور سری لنکا ایکسپورٹ کیا جا چکا ہے۔ روس اور ایران پاکستانی کینو کے بڑے خریدار ہیں لیکن ایک نجی لیب کے سرٹیفیکٹ کی شرط لازمی قرار دیئے جانے کے باعث ان دو ملکوں کی برآمدات کم رہیں گی۔